Russia's ultimatum to surrender to Ukrainian army in Mariupol, Ukraine's main strategic city

روس کا یوکرین کے اہم اسٹریٹیجک شہر ماریوپول میں یوکرینی فوج کو ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم

eAwazورلڈ

روس نے یوکرین کے اہم اسٹریٹیجک شہر ماریوپول کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے

ماسکو نے ماریوپول میں یوکرینی افواج کو ہتھیار ڈالنے کیلئے الٹی میٹم دیا ہے اور کہا ہے کہ آج ہتھیار ڈالنے والے یوکرینی اہلکاروں کو معاف کردیا جائے گا۔

کیف کی جانب سے روسی پیشکش پر ابھی کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔

کیف کے شمالی اور لیوف کے مغربی حصے میں آج صبح دھماکے سنے گئے ہیں۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ماریوپول کی صورت حال ’’غیر انسانی‘‘ ہے، یوکرینی صدر نے مغرب سے فوری طور پر بھاری ہتھیار فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیوز سورس جنگ نیوز