عدالت نےعمران خان اور دیگر کا نام ای سی ایل میں ڈال کر غداری کا مقدمہ چلانے کی اپیل خارج کردی

eAwazپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے اور غداری کا مقدمہ چلانے کی اپیل خارج کردی۔

اسلام ہائیکورٹ کےجسٹس عامرفاروق اور جسٹس سردار اعجازا سحاق خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور دیگرکے نام ای سی ایل میں شامل اور غداری کا مقدمہ چلانےکی انٹراکورٹ اپیل خارج کردی۔

عدالت نے انٹراکورٹ اپیل کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیل کنندہ مولوی اقبال حیدر کے دلائل سننےکے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔

اس سےقبل چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست ایک لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ خارج کی تھی۔