Iranian President Ibrahim Raeisi

اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ذرا سی بھی حرکت تو بھرپور جواب دیں گے، ایرانی صدرابراہیم رئیسی

eAwazورلڈ

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ایک فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ذرا سی بھی حرکت کی تو ایران کی مسلح افواج اسرائیل کے مرکز کو نشانہ بنائیں گی۔

ایرانی صدر کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ ایران کے جوہری معاہدے کا پابند نہیں ہوگا اور ممکنہ طور پر ایران کے جوہری مقامات کے خلاف یکطرفہ کارروائی کر سکتا ہے۔

فوج کے قومی دن پر ایک فوجی پریڈ میں ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی تقریر میں ابراہیم رئیسی نے کہا ’صیہونی حکومت (اسرائیل)! آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر آپ نے ہماری قوم کے خلاف ذرا سی بھی حرکت کی تو ہماری مسلح افواج صیہونی حکومت کے مرکز کو نشانہ بنائیں گی‘۔

نیوز سورس ڈان نیوز