The firing of protesters in Sri Lanka, killed a person

سری لنکا میں مظاہرین پرپولیس کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

eAwazورلڈ

کولمبو: سری لنکا میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پرپولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا میں سنگین معاشی بحران پرمختلف شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ دارالحکومت کے کولمبو کے نواحی علاقے میں مظاہرین پرپولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے۔

سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کا شکار ہے۔ ملک میں دواؤں اورکھانے پینے کی اشیا کی قلت ہوگئی ہے اورایندھن کی کمی کے باعث دس گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
سری لنکا کی حکومت نے معاشی بحران پرقابو پانے کے لئے آئی ایم ایف سے فوری طورپرقرض فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔