British-PM-Boris-Johnson-apologizes

بورس جانسن نے لاک ڈاؤن میں قانون توڑنے پر پارلیمنٹ میں معافی مانگ لی

eAwazورلڈ

گزشتہ دنوں کورونا وباکے دوران سرکاری رہائش گاہ پرپارٹیاں کرنے پر برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن اور چانسلر رشی سونک پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمانے کے بعد وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنٹ میں اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ نہیں جانتا کہ سالگرہ کی تقریب میں کیسے جا پہنچا،خیال تھا کہ وہ کووڈ کے حوالے سے میٹنگ ہے۔

رپورٹس کے مطابق بورس جانسن نے لاک ڈاؤن کے دوران قانون توڑنے پر پارلیمنٹ میں معافی مانگتے ہوئے کہا کہ اندازہ ہے کہ عوام وزیراعظم سے بہتر رویے کی توقع رکھتی ہے جبکہ میں پولیس کی تفتیش کے نتائج کا احترام کروں گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس جانسن اس سے قبل یہ اصرار کرتے رہے کہ انہوں نے کوئی قانون نہیں توڑا۔

دوسری جانب لیبر لیڈر سر کیئر اسٹارمر نے بورس جانسن کے بیان کو مذاق قرار دے دیا اور کہا کہ عوام نے اپنا ذہن بنالیا ہے، وہ برطانوی وزیر اعظم کے الفاظ پر یقین نہیں رکھتے۔

واضح رہے کہ بورس جانسن برطانیہ کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں اس عہدے پر رہتے ہوئے جرمانہ کیا گیاہے۔