Former Pakistani Ambassador to US Asad Majeed

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع، امریکا میں سابق پاکستانی سفیر اسد مجید بریفنگ دینگے

eAwazآس پاس

وزیرا عظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تینوں سروسز چیفس اور وفاقی وزرا شریک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اجلاس میں سابق سفیر اسد مجید مبینہ دھمکی آمیز مراسلے پر بریفنگ دیں گے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کے دوران ایک خط لہرا کر دکھاتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کی حکومت کو گرانے کی سازش ایک بہت ہی طاقتور ملک کی جانب سے کی گئی۔

بعد ازاں اس معاملے پر دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور سے احتجاج کرتے ہوئے ڈی مارش بھی جاری کیا تھا۔

عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد منتخب ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف نے پہلی ہی تقریر میں قومی اسمبلی میں مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا تھا۔