Polio case report in Pakistan after 15 months

پاکستان میں 15 مہینے کے بعد پولیو کا کیس رپورٹ

eAwazصحت

اسلام آباد: شمالی وزیرستان سے 15 ماہ بعد پولیو کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا جبکہ سال 2022 میں اب تک دنیا بھر سے 3 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

پولیو کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ بچوں کی بہترین صحت کے لیے تمام سہولیات بروئے کار لائیں گے، پولیو کا خاتمہ ہمارا مزہبی اور اخلاقی فریضہ ہے اور پولیو کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو ڈبل کرنا ہو گا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کو پولیو پروگرام کے بارے میں ڈاکٹر شہزاد بیگ نے کہا کہ پولیو کیسز میں تاریخی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال ملک بھر سے پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ ہماری جدوجہد پولیو کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ سال 2020 میں خیبرپختونخوا سے پولیو کے 22 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ گزشتہ سال صوبہ خیبرپختونخوا سے پولیو کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا