لاہور ہائیکورٹ کے جج کی مریم کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت سے معذرت

eAwazپاکستان

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے مریم نواز کی پاسپورٹ کی واپسی کی درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔

مریم نواز نے عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ واپسی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کررکھی ہے جس پر عدالت نے گزشتہ روز سماعت بھی کی اور ای سی ایل رولز طلب کیے۔

تاہم اب لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد لیگی رہنما کی درخواست نئے بینچ کے روبرو لگانے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی ہے۔

اس سے پہلے بھی ایک بینچ سماعت سے معذرت کرچکا ہے۔