Former Australian cricketer Michael Slater admitted to mental hospital

سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر مینٹل اسپتال میں داخل

eAwazکھیل

آسٹریلیا کے معروف سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو ذہنی صحت کے باعث اسپتال میں داخل کروا دیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکل سلیٹر کو پولیس اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے سڈنی کے اسپتال میں داخل کروایا ہے جن کی ذہنی صحت کو سخت متاثر قرار دیا جارہا ہے۔

سابق کرکٹر پر اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو تشدد کا نشانہ اور ہراساں کرنے کا الزام تھا تاہم آسٹریلوی عدالت کی جانب سے مائیکل سلیٹر پر گھریلو تشدد کے الزامات ختم کر دیے گئے ہیں۔

گزشتہ برس دسمبر میں مائیکل سلیٹر کو مبینہ طور پر تشدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے واقعے پر گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا۔ حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ مائیکل نے دسمبر میں گرفتاری کے بعد 108 دن بحالی میں گزارے تھے۔

واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر 42 ون ڈے اور 74 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جب کہ انہوں نے ٹیسٹ میں 5312 اور ون ڈے میں 987 رنز بنائے۔