Maryam should respond to Hamza's refusal to take oath

ان پرسنگین غداری کے مقدمات چلنے چاہئیں، حمزہ کی حلف برداری نہ ہونے پر مریم کا ردعمل

eAwazپاکستان

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ عدالت کے واضح احکامات کے باوجود حمزہ شہباز کی حلف برداری کو ڈھٹائی سے روکا جا رہا ہے، اتنی دیدہ دلیری سے آئین و قانون اور عدالتوں کا تمسخر اڑانا کسی نارمل انسان کا کام نہیں ہو سکتا۔

ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کے بھوت اگر باتوں سے نہیں مانتے تو سختی سے نمٹنا چاہیے، یہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے مذاق نہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اِن پاگلوں پر سنگین غداری اور عدالتوں کی توہین کے مقدمات چلنے چاہئیں، ایسی بچوں والی حرکتیں کہ انسان دنگ رہ جائے،سوچیں ایسے ذہنی اور نفسیاتی مریضوں کےحوالے ہمارا ملک تھا، شکر ہےکہ پاکستان بچ گیا۔