بھارتی ویب سیریز ٹی وی سیریلز سے بھی گئی گزری ہیں، نواز الدین صدیقی

eAwazفن فنکار

بالی ووڈ کی کئی بلاک بسٹر فلموں میں اپنی شاندار اداکاری سے نام بنانے والے نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ اب انڈین ویب سیریز کا کوئی معیار نہیں رہا، یہ تو ٹی وی سیریلز سے بھی گئی گزری ہیں۔ 

واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی نے او ٹی ٹی اسپیس پر اپنا ڈیبیو 2018 میں بھارت کے پہلے نیٹ فلیکس اوریجنل سیریز سیکریڈ گیمز سے کیا تھا، تاہم اب وہ سمجھتے ہیں کہ ویب سیریز کا معیار بہت گرگیا ہے۔

ایک معروف بھارتی میڈیا ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے گینگ آف واسع پور، لنچ باکس، بدلاپور، بجرنگی بھائی جان جیسی کامیاب فلموں کے اسٹار کا کہنا ہے کہ ویب سیریز کی تعداد تو کافی ہے لیکن معیار نام کی کوئی چیز نہیں رہی۔

نواز الدین صدیقی نے کہا کہ انہیں یاد ہے کہ وہ بھوپال اور 26 سیریز کی شوٹنگ کررہے تھے اور یہ سب کچھ ایک ساتھ کی جارہی تھیں، اب کوئی اداکار فارغ یا بے کار نہیں ہے، جو اچھی بات ہے، سب مصروف ہیں لیکن معیار ختم ہوگیا ہے۔