انجلینا جولی کے دورۂ یوکرین میں خطرناک صورتحال

eAwazاردو خبریں

غیرملکی میڈیا کے مطابق انجلینا جولی کی موجودگی میں راکٹ حملے کے سائرن بج اٹھے، جس کے بعد حملے کے خدشات پر اداکارہ کو فوری بنکر میں لے جایا گیا۔

اس سے پہلے انجلینا جولی ہفتے کو جنگ زدہ ملک یوکرین کے دورے پر پہنچی تھیں، جہاں انہوں نے جنگ متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔

اس حوالے سے انکی یوکرین کے شہر لوویو میں ایک کافی شاپ میں کافی آرڈر کرتے ہوئے ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی کئی سالوں سے اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے لیے خصوصی مندوب کے طور پر کام کررہی ہیں۔