اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو تجویز دی ہے کہ پانی کی بڑھتی ہوئی مسابقت سے نمٹنے اور موجودہ اور مستقبل میں آلودگی، گندے پانی، سیلاب، خشک سالی اور زمینی انحطاط کے اثرات سے نمٹنے کے لیے تمام شعبوں میں جامع طرز حکمرانی کی ضرورت ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے نئے خانکی بیراج پراجیکٹ کی تکمیل سے متعلق کیس اسٹڈی میں کہا ہے کہ مربوط انتظام اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے مناسب پالیسیاں وضع کی جائیں گی۔
اس ہفتے جاری ہونے والی کیس اسٹڈی میں کہا گیا ہے کہ نئے خانکی بیراج جیسے منصوبے مستقبل میں آبپاشی کے منصوبوں کو ڈیزائن کرنے میں ترقیاتی شراکت داروں کی رہنمائی کے لیے ماڈل کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔
موسمیاتی تبدیلی کے تحفظات نے بھی اس فیصلے کو متاثر کیا کیونکہ 2020 کے گلوبل کلائمیٹ رسک انڈیکس نے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر رکھا ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پرانے خانکی ہیڈ ورکس کے نیچے 275میٹر پر دریائے چناب پر نئے خانکی بیراج کی تعمیر کے لیے پاکستان کو 27کروڑ ڈالر کا قرض فراہم کیا۔
نیوز سورس ڈان نیوز