انگلش کاؤنٹی میں زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بین اسٹوکس کے نام

eAwazکھیل

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں انگلینڈ کے نئے کپتان بین اسٹوکس نے سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ قائم کردیا۔

درہم کی نمائندگی کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے ووسٹر شائر کے خلاف ایک اننگز میں 17 چھکے لگا ئے۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ 23 چھکوں کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کے پاس ہے۔

انگلینڈ کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈرہم کی نمائندگی کرتے ہوئے ووسٹرشائر کے خلاف ایک اننگز میں 17 چھکے لگاکر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

انہوں نے 161 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 88 گیندوں کا سامنا کیا اور 8 چوکے بھی لگائے۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کے پاس ہے، انہوں نے اننگز میں 23 چھکے لگاکر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔