belly fat

پیٹ کی چربی میں اضافہ پروسٹیٹ کینسر سے موت کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے: تحقیق

eAwazصحت

ایک حالیہ تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ موٹے افراد جن کے پیٹ کی چربی بہت بڑھ جاتی ہے اُن میں پروسٹیٹ کینسر سے مرنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

تحقیق کے مطابق پیٹ کی چربی میں ہر 4 انچ اضافے کے بعد پروسٹیٹ کینسر سے مرنے کا خطرہ 7 فیصد بڑھ جاتا ہے۔

انگلینڈ کی یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں اس تحقیق کی شریک مصنفہ اور غذائیت سے وابستہ امراض کی ماہر، ڈاکٹر ارورا پیریز کورناگو نے بتایا کہ تحقیق کے نتائج افراد کو صحت مند وزن برقرار رکھنے کی ترغیب دیتے ہیں تاہم زیادہ وزن پروسٹیٹ کینسر سے مرنے کا امکان زیادہ کیوں کرتا ہے، اسکی وجوہات مکمل طور پر جاننا ابھی بھی باقی ہے۔

انہوں نے کہا ممکن ہے کہ موٹاپے کے شکار افراد میں کچھ مالیکیولز کی بدانتظامی سے یہ خطرہ بڑھ جاتا ہو۔ اس کے علاوہ صحت مند وزن کے حامل افراد کے مقابلے میں موٹے افراد
میں بیماری کی تاخیر سے تشخیص بھی خطرے کے امکانات میں اضافے کی وجہ ہوسکتی ہے۔