پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت خدشات سے دوچار ہوگئی ہے۔
کامن ویلتھ گیمز کے لیے پیرنٹل پالیسی نہ ہونے کے باعث کپتان کو اپنی بیٹی ساتھ رکھنے کی اجازت تا حال نہیں مل سکی، حتمی فیصلہ 15 مئی تک متوقع ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) برمنگھم میں 28 جولائی سے 8 اگست تک ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی بیٹی اور ایک اٹینڈنٹ کے ساتھ شرکت کے لیے کوشاں ہے۔
پی سی بی جس کے لیے کامن ویلتھ گیمز انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے لیکن گیمز کی پیرنٹل پالیسی نہ ہونے وجہ سے بسمعہ معروف کو بیٹی کو ساتھ رکھنے اجازت نہیں مل رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ 15 مئی تک ہو جائے گا، پی سی بی پیرنٹل پالیسی کے مطابق 50 فیصد خود اخراجات اٹھائے گا۔