Elon Musk, founder of US company Tesla and SpaceX, has violated a key agreement with Twitter?

ایلون مسک کی ٹوئٹر کے ساتھ کیے ایک اہم معاہدے کی خلاف ورزی

eAwazورلڈ

امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ساتھ کیے ایک اہم معاہدے کی خلاف ورزی کردی ہے۔

ایلون مسک نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خود یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ’ٹوئٹر لیگل نے ابھی یہ شکایت کرنے کے لیے کال کی ہے کہ میں نے بوٹ چیک کے نمونے کا سائز 100، ظاہر کرکے ان کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے!‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’معاہدے کی یہ خلاف ورزی واقعی میں ہوئی ہے۔‘

دراصل ایلون مسک سے ٹوئٹر پر ایک صارف نے پوچھا کہ کیا ’آپ بوٹ اکاؤنٹس کو فلٹر کرنے کے عمل کی وضاحت کریں گے؟‘
جس پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ’میں نے نمونے کے سائز کے نمبر کے طور پر 100 کا انتخاب کیا، کیونکہ ٹوئٹر اپنے 5 فیصدسے کم اسپام/جعلی اکاؤنٹس کا حساب لگانے کے لیے یہی نمبر استعمال کرتا ہے۔‘

خیال رہے کہ اس سے قبل ایلون مسک نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں ٹوئٹر ڈیل عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ زیر التواء تفصیلات اس حساب کتاب کی حمایت کرتی ہے کہ اسپام/جعلی اکاؤنٹس واقعی 5 فیصد سے کم صارفین کی نمائندگی کرتے ہیں۔

نیو ز سورس جنگ نیوز