روپے کی قدر میں مسلسل کمی، گاڑیوں سمیت لگژری اشیاء کی درآمدپر پابندی عائد

eAwazآس پاس, اردو خبریں

وزیراعظم شہباز شریف نے لگژری اور غیر ضروری اشیاء درآمد کرنے پر پابندی عائد کر دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے ان لگژری اور غیر ضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے استعمال نہ کرنے سے بھی عام افراد کی زندگی پر فرق نہ پڑتا ہو۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے لگژری گاڑیوں اور کاسمیٹکس کے سامان سمیت دیگر غیر ضروری اشیاء کی امپورٹ پر پابندی عائد کی ہے جس پر فوری عمل درآمد کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے درآمدات اور برآمدات میں تجارتی خسارے کے فرق کی وجہ سے لگژری اشیاء کی امپورٹ پر پابندی عائد کی ہے جس سے روپےکی قدر میں مزید کمی نہیں ہو گی۔