واٹس ایپ اپڈیٹ گروپ سے متعلق نئی اپڈیٹ کو متعارف کروارہا

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

میٹا کی میسجنگ ایپ واٹس ایپ ہر گزرتے وقت کے ساتھ صارفین کی سہولت کے لیے کچھ نا کچھ تبدیلیاں کرتا رہتا ہے، اسی سلسلے میں اس کا ایک نیا فیچر بھی سامنے آیا ہے۔

واٹس ایپ اس وقت گوگل پلے بیٹا پروگرام کے ذریعے نئی اپڈیٹ کو متعارف کروارہا جس کے بعد ایپ کا ورژن 2.22.12.4 ہوجائے گا۔

مذکورہ اپڈیٹ گروپ سے متعلق ہے جہاں اب صارفین ایسے شریک افراد کو بھی دیکھ سکیں گے جو گروپ چھوڑ چکے ہوں۔

ڈبیو اے بیٹاانفو نے اس سلسلے میں ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گروپ کی معلومات کے آپشن میں نیچے ایک آپشن بھی موجود ہے جہاں گروپ کا کوئی بھی فرد ایسے نمبرز کے بارے میں بھی جان سکتا ہے جو پہلے ہی اس گروپ کو چھوڑ کر چلے گئے یا پھر انہیں نکال دیا گیا۔

اس ویب سائٹ کے مطابق ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ یہ فہرست نہ صرف گروپ ایڈمن بلکہ اس میں موجود تمام ہی لوگ دیکھ سکیں گے، تاہم امکان ہے کہ اس کی حتمی اپڈیٹ تک اس میں کچھ ردوبدل ہوجائے۔

اس اپڈیٹ کو بیٹا ٹیسٹرز تک کب تک پہنچے گا اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔