former beauty queen and Bollywood star Priyanka Chopra feel about working with Katrina Kaif and Alia Bhatt

سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ پریانکا چوپڑہ کو کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کیساتھ کام کرنا کیسا لگتا ہے؟

eAwazفن فنکار

سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ پریانکا چوپڑہ کو کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کیساتھ کام کرنا کیسا لگتا ہے؟

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالی ووڈ انڈسٹری کی اداکاراؤں کے موجودہ دور میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کی نوعیت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
پریانکا چوپڑا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ انڈسٹری کی اداکاراؤں کے ایک دوسرے کے ساتھ رویّے اور کسی بھی اداکارہ کو فلم میں کاسٹ کیے جانے کے طریقے کار کے بارے میں بتایا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ’90 کی دہائی کے اختتام پر انڈسٹری میں اداکاراؤں میں ایک مقابلے بازی ہوا کرتی تھی کیونکہ کسی بھی ایسے معاشرے میں جہاں مردوں کو زیادہ اہمیت حاصل ہو وہاں خواتین کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کردیا جاتا ہے اور پھر صرف کوئی ایک ہی خاتون بہترین ہو سکتی ہے۔‘

اُنہوں نے فرحان اختر کی ہدایتکاری میں بننے والی اپنی نئی فلم’ جی لے ذرا‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اب بھارت میں ملک کی دو سرفہرست اداکاراؤں، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک فلم کر رہی ہوں، اور ہم تینوں نے فیصلہ کیا کہ ہم ایک ساتھ ایک فلم کرنا چاہتے ہیں اور اسے پروڈیوس کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ شراکت داری کرنا چاہتے ہیں۔‘

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ’میں سمجھتی ہوں کہ وقت گزرنے کے ساتھ، خاص طور پر اب جس نسل میں میرا شمار ہوتا ہے، ہم نے اس روایت کو بدلنےکی کوشش کی ہے اور ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کیے ہیں، جس پر مجھے بہت فخر ہے۔‘
اُنہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’اب چاہے بالی ووڈ ہو یا امریکا، جو میں نےنوٹس کیا ہے وہ یہ ہے کہ اب خواتین دوسری خواتین کا ساتھ دیتی نظر آرہی ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ’لیکن، جب میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تو ماحول بہت مختلف تھا۔‘

اُنہوں نے بتایا کہ ’ہم سب اداکارائیں ایک دوسرے کے خلاف کھڑی تھیں، اور ہماری کاسٹنگ فلم کے مرکزی اداکار پر بہت منحصر تھی، یا پھر اس بات پر منحصر تھی کہ اس وقت کسے سب سے زیادہ پسند کیا جارہا ہے جوکہ ایک بہت پریشان کن احساس تھا۔‘

ممبئی: سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی ممتاز اداکارہ پریانکا چوپڑہ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں

پریانکا چوپڑا نے سنہ 2000 میں ملکہ حسن کا اعزاز اپنے نام کیا تھا اور اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ایک کے بعد ایک کامیابی کے منازل طے کرتی گئیں۔ ماڈلنگ سے اداکاری

کے شعبے میں قدم رکھا تو نیشنل فلم ایوارڈ کا بہترین اداکارہ کا اعزاز حاصل کیا اور پدما شری کی بھی حقدار ٹھہریں۔

فلم ’’ڈان‘‘ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل اپنی اداکاری کی دھاک بٹھانے والی پریانکا چوپڑا سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے اپنے مداحوں سے مسلسل رابطے میں رہتی ہیں اور اپنی معمول کی سرگرمیوں سے آگاہ کرتی رہتی ہیں۔ صرف انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد 7 کروڑ 81 لاکھ ہے۔

انسٹاگرام بمقابلہ حقیقت کی ایک پوسٹ