Tahir-ul-Qadri expressed dissatisfaction with Imran Khan's long march

طاہر القادری نے عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

eAwazپاکستان

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

ایک بیان میں طاہر القادری نے کہا کہ تحریک انصاف نے ساڑھے 3 سال میں سانحہ ماڈل ٹاؤن متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا، اس معاملے پر ایسی سرد مہری کا مظاہر ہ کیا گیا جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا، ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے، کارکن خاموش رہیں۔

طاہر القادری نے اپنے کارکنان کو کسی احتجاج کا حصہ نہ بننے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا کہنا تھاکہ نیوٹرل رہنے کا کہنے والے اب نیوٹرل رہیں۔