ہارٹ کی معروف میوزک کمپنی ‘ٹی سیریز’ کی جانب سے پاکستانی گلوکار ابرار الحق کے گانے نچ پنجابن کرن جوہر کی نئی فلم جاگ جاگ جیو کے استعمال کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔
بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار دھرما کے پروڈکشن ہاؤس دھرما نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم جاگ جاگ جیو کا ٹریلر جاری کیا، جس میں مبینہ طور پر ابرار الحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا مشہور گانا نچ پنجابن استعمال کیا گیا تھا۔
بعد ازاں پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر اور ان کے پروڈکشن ہاؤس دھرما پر الزام لگایا کہ انہوں نے ان کی نئی فلم ‘جاگ جاگ جیو’ کا ماضی کا گانا ‘نچ پنجابن’ ان کی اجازت کے بغیر چوری کیا۔
ابرار الحق نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ‘میں نے اپنا گانا ‘نچ پنجابن’ کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اور مجھے ہرجانے کا دعویٰ کرنے کے لیے عدالت جانے کا حق ہے۔
تاہم اب ٹی- سیریز نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا اور ابرارالحق کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹی- سیریز نے جنوری 2002 کو آئی ٹیونز پر ریلیز ہونے والے گانے نچ پنجابن کے حقوق قانونی طور پر حاصل کیے ہیں اور یہ لالی وڈ کلاسکس کے یوٹیوب چینل پر بھی دستیاب ہے جو کہ پنجابی گانوں کو محفوظ کرنے والی کمپنی 1مووی باکس کی ملکیت ہے
تاہم اس سے قبل 1مووی باکس نے بھی اپنا بیان جاری کیا تھا کہ نچ پنجابن کو ٹی- سیریز کی طرف سے فلم جگ جگ جیو میں شامل کرنے کے لیے باضابطہ طور پر لائسنس دیا گیا ہے۔کرن جوہر اور دھرما موویز کو اس گانے کو اپنی فلم میں استعمال کرنے کا قانونی حق حاصل ہے اور ابرارالحق کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ توہین آمیز اور مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔
دوسری جانب ابرارالحق نے دوبارہ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘گانے ’نچ پنجابن‘ کا لائسنس کسی کو نہیں دیا گیا۔ اگر کوئی دعویٰ کر رہا ہے تو معاہدہ پیش کریں ورنہ میں قانونی کارروائی کروں گا’۔