افغانستان کرکٹ بورڈ نے عمر گل کو باضابطہ طور پر بولنگ کوچ مقرر کردیا

eAwazکھیل

پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عمر گل کو افغانستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان کے سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر عمر گل کے درمیان ایک سال کا معاہدہ طے ہوا ہے۔

وہ اس سے قبل تین ہفتے کے اسائمنٹ میں بھی افغانستان ٹیم کے ساتھ کام کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ عمر گل نے 47 ٹیسٹ 130 ون ڈے اور 60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز  میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

عمر گل نے پاکستان کو 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جتوانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کے بھی بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔