پاکستان بزنس کونسل نے ہفتے میں ایک روز گھر سے کام کی تجویز دے دی۔
ایک بیان میں پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ حکومت نے فیول سبسڈی جزوی واپس لینے کا فیصلہ تاخیر سے کیا مگر صحیح فیصلہ ہے ، پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافے سے ملک کا دہرا خسارہ کم ہوگا۔
پاکستان بزنس کونسل نے کہا کہ ہفتے میں ایک دن گھر سے کام کرنےسے ماہانہ 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی بچت ہے، اس لیے کاروباری ہفتے کا دورانیہ کم کریں جس کے لیے ورک فرام ہوم کیوں نہیں کیا جاسکتا ؟
پی بی سی کا کہنا تھا کہ بچت پر عمل کرنے کا کوئی سیاسی نقصان بھی نہ ہوگا۔