Laal Singh Chaddha trailer

فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ٹریلر آج آئی پی ایل کے فائنل میں ریلیز ہوگا

eAwazفن فنکار

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور اسٹار کرینہ کپور کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ٹریلر آج آئی پی ایل کے فائنل میں ریلیز ہوگا۔

عامر خان کے تمام مداحوں کے لیے آج کا دن خاص ہے کیونکہ یہ اُن کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ٹریلر کے ریلیز کا دن ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان خود گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ 2022 کے فائنل کی پہلی اننگز کے دوران اپنی فلم کا ٹریلر جاری کریں گے۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ آئی پی ایل 2022 کے فائنل کی میزبانی بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ رواں سال 11 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے اور اداکار پروموشن مہم میں کافی مصروف ہیں۔

فلم کی ہدایتکاری ادویت چوہان نے دی ہے جبکہ فلم میں عامر خان کے علاوہ کرینہ کپور خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔

عامر خان نے اپنے انٹرنیٹ پوڈ کاسٹ میں بتایا تھا کہ انہیں یہ فلم بنانے میں 14 برس لگے اور اس سال جون جولائی میں فلم کے آغاز کو 14 برس کا عرصہ مکمل ہوجائے گا۔