واٹس ایپ کی اپنے ’اسٹیٹس فیچر‘ میں دلچسپ تبدیلی

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

حال ہی میں واٹس ایپ نے متعدد فیچر میں تبدیلیوں کا اعلان کیا جن میں پیغامات میں ردّعمل کے فیچر کے ساتھ ساتھ اسٹیٹس میں رِچ لنک پریویو پر جاری آزمائش بھی شامل ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق، واٹس ایپ اسٹیٹس رِپلائی انڈیکیٹر پر کام کررہا ہے۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین اپنے اسٹیٹس کے جوابات معلوم کرسکیں گے اور یہ فیچر صارفین کو ان جوابات کو چیٹ سے باہر دیکھنے کی اجازت دے گا۔

یہ نیا فیچر صارفین کو ان کے اسٹیٹس کے جواب اور عام میسج میں فرق کرنے میں مدد دے گا۔

دوسری جانب واٹس ایپ کا یہ اسٹیٹس انڈیکیٹر فیچر اس وقت ترقی کے مرحلے میں ہے اور کمپنی اس فیچر کو صارفین کے لیے کب جاری کرے گی اس حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

واٹس ایپ بِیٹا کی جانب سے اس نئے فیچر کا اسکرین شاٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر جلد ہی صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔