جو بائیڈن، مشہور کورین بینڈ بی ٹی ایس کے مشکور

eAwazفن فنکار

امریکی صدر جوبائیڈن نے مشہورِ زمانہ کورین بینڈ بی ٹی ایس کو وائٹ ہاؤس میں رواں ہفتے منعقد ایک تقریب میں مدعو کیا تھا۔

جوبائیڈن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورین بینڈ بی ٹی ایس سے اپنی ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’کورین بینڈ بی ٹی ایس سے ملاقات کرنا اچھا لگا۔‘

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں بی ٹی ایس کا ایشیائی مخالف نفرت انگیز جرائم اور امتیازی سلوک میں اضافے سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔

اس ملاقات میں امریکی صدر کی کورین پاپ بینڈ سے ایشیائی باشندوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم اور امتیازی سلوک کی روک تھام سے متعلق بات چیت ہوئی۔

جو بائیڈن نے ٹوئٹر صارفین سے وعدہ کیا کہ وہ  جلد ہی بی ٹی ایس سے ہونے والی اپنی ملاقات کی مزید تفصیلات بھی سوشل میڈیا پر شیئر کریں گے۔

خیال رہے کہ بی ٹی ایس گلوکاری کے ساتھ ساتھ سماجی مسائل پر بھی آواز بلند کر رہا ہے، حال ہی میں بینڈ نے یونیسیف کی ایک مہم میں شمولیت اختیار کی ہے۔

علاوہ ازیں کورین پاپ بینڈ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی پرفارم کرچکا ہے۔