امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اداکارہ امبر ہرڈ کے خلاف جانی ڈیپ کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کے مقدمے سے دور رہ کر بظاہر اداکارہ کو مایوس کیا ہے۔
ایلون مسک نے جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے درمیان ہونے والی ہتک عزت کے مقدمے میں کوئی مؤقف اختیار نہیں کیا اور وہ سابق میاں بیوی کے درمیان قانونی لڑائی میں ناک بھوننے سے گریزاں دکھائی دیئے۔
ایلون مسک نے اس معاملے پر ایک بہت ہی مثبت بیان جاری کیا تھا، جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ امبر ہرڈ اور جانی ڈیپ بہت بہترین اور ناقابل یقین انداز سے آگے بڑھیں گے۔‘
خیال کیا جاتا ہے کہ امبر ہرڈ اور ایلون مسک 2016 اور 2018 کے درمیان ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے تھے اور اسپیس ایکس کے بانی کا نام اس مقدمے کے گواہوں کی فہرست میں بھی شامل تھا۔
امبر ہرڈ کے وکلاء نے ابتدائی بیانات کے دوران کہا تھا کہ جانی ڈیپ کو ایلون مسک سے مسئلہ تھا۔
ہالی ووڈ کے سابقہ جوڑے کے ایجنٹ کرسچن کارینو نے پہلے مقدمے میں گواہی دی تھی کہ امبر ہرڈ جب جانی ڈیپ سے صلح کرنے کی کوشش کررہی تھیں تب سے ہی ان کے ایلون مسک سے قریبی تعلقات تھے۔
ایلون مسک، جنہیں ابتدائی طور پر جانی ڈیپ کے امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے میں ایک گواہ سمجھا گیا، اُنہوں نے جانی ڈی کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں بولا اور انتہائی متوازن انداز اپنایا، جس کی وجہ سے ان کے مداحوں میں اداکار کی مقبولیت بڑھ گئی۔
اس طرح بظاہر ایلون مسک نے امبر ہرڈ کو مایوس کردیا کیونکہ وہ توقع کر رہی تھی کہ وہ جانی ڈیپ کے خلاف اپنی گواہی دینے کے ساتھ امبر ہرڈ کی حمایت کریں گے۔