GTickets for Pakistan West Indies series

پاکستان مقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

eAwazکھیل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جانے والے ان میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے اور زیادہ سے زیادہ 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

’بُک می ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے‘ سمیت ’ایم اینڈ پی کے مخصوص آؤٹ لیٹس‘ پر ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے فاطمہ ٹاؤن، گلگشت ٹاؤن اور کچہری چوک پر موجود موبائل وینز پر بھی ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

الٰہی برادرز، حنیف محمد، مشتاق احمد اور وسیم اکرم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فضل محمود، عمران خان، جاوید میانداد اور ظہیر عباس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے

اکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ پینل میں این بشپ، جیف ڈوجون، بازید خان، ثناء میر اور عروج ممتاز شامل ہیں۔ زینب عباس بطور براڈکاسٹ پرزینٹر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی براڈکاسٹ کوریج کے لیے 21 ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔ ڈی آر ایس کے لیے ہاک آئی کیمروں کا استعمال بھی کیا جائے گا۔

یہ میچز اسکائی یو کے (برطانیہ)، اسکائی این زیڈ (نیوزی لینڈ)، فاکس اسپورٹس (آسٹریلیا)، سپر اسپورٹس (سب سہارا افریقہ)، فلو اسپورٹس (کیریبین)، سونی (پاکستان کے علاوہ جنوبی ایشیاء) کے ذریعے دنیا بھر میں ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے۔