ٹی ٹوئنٹی لیگز کے شیڈول نے کرکٹ بورڈز اور منتظمین کو پریشان کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے شیڈول کو حتمی شکل دینے میں مشکلات کا سامنا ہے، بگ بیش کی ایسی ونڈو کی کوشش ہے کہ دوسری لیگز سے تصادم نہ ہو۔
جنوری میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ٹی 20 لیگ کے اعلان سے منتظمین اور بورڈز مزید پریشان ہوگئے ہیں۔
جنوبی افریقا کی ٹی 20 لیگ اور بنگلہ دیش کی لیگ بھی ان ہی دنوں شیڈول ہورہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم ڈومیسٹک ٹی 20 لیگ کے لیے آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز نہیں کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز جنوری میں ٹیسٹ سیریز کے اختتام پر شیڈول ہے۔
میڈیا کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز ری شیڈول نہ ہوئی تو وہ منسوخ کر دی جائے گی۔
خیال رہے کہ بگ بیش لیگ کے مقابلے میں یو اے ای اور جنوبی افریقا کی لیگز میں سرمایہ کاری زیادہ ہے۔