صبورعلی نے اپنے مداحوں اورفالوورزپرواضح کیا ہے کہ اداکاری صرف گلیمرکانام نہیں ۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل ’ نیہر’ کے ایک سین کی عکسبندی کے دوران پیش آنے والی صورتحال دکھائی تا کہ ناظرین کو دکھاسکیں کہ شوٹنگ کے دوران آرٹسٹ کو کتنی محنت کرنی پڑتی ہے۔
ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبور دلہن کے روپ میں آگ کے انتہائی قریب کھڑی ہیں، اس اسٹنٹ کے دوران ایل ای ڈی گرنے سے ان کے لہنگے کو آگ بھی لگ سکتی تھی۔
صبور نے کیپشن میں لکھا، ‘زیادہ ترلوگ سوچتے ہیں کہ ہم سجتے سنورتے ہیں اور خوبصورت نظرآتے ہیں لیکن حقیقت اس سے مختلف ہے’۔
ڈرامے کے اس منظرکی عکسبندی سے متعلق صبورنے واضح کیا، ‘ایسے مناظراکثر وبیشتررونما ہوتے رہتے ہیں، یہ شعبہ صرف گلیمرنہیں بلکہ بطور ایک اداکار بہت زیادہ محنت اور خطرناک اسٹنٹس کی ضرورت ہوتی ہے’۔
اداکارہ کے مداحوں نے تبصروں میں ان کی محنت اورلگن کو سراہا۔
اس سے قبل صبورکو ڈرامہ سیریل امانت میں بھی بے حد پسند کیا گیا تھا، ڈرامے کی دیگرکاسٹ میں عروہ حسین، عمران عباس اور ہارون شاہد شامل تھے۔