اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ہفتے کی چھٹی بحال کردی، بازاروں کی جلد بندش سے متعلق سب کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سرکاری فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔
نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جار ی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے بجلی کی بچت کیلیے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات کرنے کا اصولی فیصلہ کیا جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بازاروں کے اوقات میں تبدیلی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ بازاروں کے نئے اوقات کار کے تحت دن کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی تجویز ہے۔
اجلاس میں سرکاری فیول میں کٹوتی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا جس پر کابینہ نے سرکاری ملازمین کے فیول میں 40 فیصد کٹوتی کی منظوری دے دی۔