وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں اہم مشاورت مکمل کرلی گئی، ملک میں توانائی کے بچت کے اقدامات کے تحت بازار رات ساڑھے 8 بجے بند کر نے پر صوبوں نے اصولی اتفاق کیا ہے۔
قومی اقتصادی کونسل نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے اصولی اتفاق کرلیا۔
سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے وزراء اعلیٰ نے دودن کی مہلت مانگی تاکہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں تجارتی و کارباری تنظیموں سے مشاورت مکمل کریں۔
اجلاس میں صوبہ خیبرپختونخوا کی نمائندگی چیف سیکریٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کی، وزراء اعلیٰ نے توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے وفاقی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔