فرحان سعید نے کس کو عامر لیاقت کے انتقال کا ذمہ دار ٹھہرایا؟

eAwazفن فنکار

معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید نے میمرز اور سوشل میڈیا صارفین کو عامر لیاقت حسین کے انتقال کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔

فرحان سعید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہر وہ شخص جس نے دانیہ کو عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا، میں ان تمام لوگوں کو بتاتے ہوئے معذرت خواہ ہوں جنہوں نے عامر لیاقت کی تمام ویڈیوز شیئر کیں اور میمز بنائیں، وہ بھی اُن کی موت کے ذمہ دار ہیں‘۔

گلوکار نے کہا کہ ’اب وقت آگیا ہے کہ ہم بحیثیتِ قوم کسی کے دُکھ پر خوشیاں منانا چھوڑ دیں‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی جبکہ ان کے ڈرائیور جاوید نے پہلے ہی موت کی تصدیق کردی تھی۔