معروف گلوکار جسٹن بیبر کا چہرہ فالج سے متاثر

eAwazفن فنکار

معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کا چہرہ فالج سے جزوی متاثر ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چہرے پر فالج کے حملے کے باعث جسٹن بیبر کا طے شدہ کنسرٹ ملتوی کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں دیکھا گیا کہ جسٹن بیبر پلکیں نہیں جھپکا پا رہے اور نہ ہی مسکرانے پر ان کے چہرے کے ایک جانب حرکت دکھائی دے رہی ہے۔

پاپ سنگر نے بتایا کہ انہیں رمسے ہنٹ سنڈروم لاحق ہے جس سے چہرے کے اعصاب اور سماعت کو نقصان پہنچتا ہے۔