سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ کے لیے 25 جامعات میں اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔
پاکستانی ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے مطابق وہ پاکستانی طلبہ جو سعودی عرب کی جامعات میں پڑھنے کے خواہش مند ہیں وہ اپنی من پسند یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔
یہ وظائف کن مضامین کیلئے دیے جارہے ہیں؟
یہ وظائف پولیٹیکل سائنس، قانون، ایجوکیشن، ایڈمنسٹریشن، معاشیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، ایگری کلچر، عربی/اسلامک اسٹڈیز اور میڈیا سائنس میں دیے جائیں گے۔
کون سے طلبہ اسکالرشپ کیلئے درخواست دے سکتے ہیں؟
اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ کا تعلق پاکستان یا آزاد کشمیر سے ہو، یہ وظائف 75 فیصد پاکستان سے آنے والے طالب علموں کو دیے جائیں گے جب کہ 25 فیصد سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبہ اس سے مستفید ہوسکیں گے۔