ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مودی سرکار سے مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن بند کرنے کا مطالبہ

eAwazآس پاس

نئی دہلی: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارتی حکومت سے مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان میں بھارتی مسلمانوں پرتشدد کی مذمت کرتے ہوئے مودی سرکار سے مسلمانوں پرتشدد بند کرنے اورکریک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مزید کہنا تھا کہ امتیازی سلوک کیخلاف آواز اٹھانے والے مسلمانوں پربھارتی حکومت کریک ڈاؤن کررہی ہے۔ بلاجواز گرفتاریاں اورگھروں کی مسماری انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ایمنسٹی انٹر نیشنل نے مظاہرین کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔

بھارت کے مختلف شہروں میں توہین رسالت ﷺ کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔اترپردیش کے شہر الہٰ باد میں ویلفیئر پارٹی کے رہنما محمد جاوید کوگرفتار اور ان کا گھربھی مسمار کردیا گیا جبکہ مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والی آفرین فاطمہ کا گھر بھی گرا دیا گیا ہے۔