بی جے پی کے حمایتی یوٹیوبرز مسلم مخالف مواد پھیلا رہے ہیں: امریکی تنظیم

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

انسانی حقوق کی امریکی تنظیم نےانکشاف کیا ہےکہ بھارت کی حکمران ہندوقوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت کرنے والے یوٹیوبرز مسلمانوں کےخلاف نفرت انگیز مواد پھیلارہے ہیں۔
امریکی انسانی حقوق کی تنظیم سٹرن سینٹر فار بزنس اینڈ ہیومن رائٹز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی یوٹیوبرز نفرت انگیز ویڈیوز میں مسلمان خواتین کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

ویڈیوزمیں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ مسلمانوں نےکورونا وائرس کوبھارت میں جہاد کےطور پرپھیلایا ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بی جے پی رہنمائوں کے گستاخانہ بیانات پر احتجاج کرنے والے مسلمانوں کے گھروں کو سرکاری احکامات پر گرا دیا گیا تھا۔