بھارت، اسرائیل، امریکا اور متحدہ عرب امارات کا نیا اتحاد ’ آئی ٹو یو ٹو‘ قائم ہوگیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ مغربی ایشیا کے دوران ورچوئل کانفرنس ہوگی جس میں بھارت ، اسرائیل، امریکا اور متحدہ عرب امارات کے سربراہان شریک ہوں گے جب کہ اجلاس میں غذائی تحفظ کو لاحق خطرات اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات ہوگی۔
امریکی عہدیدار کے مطابق اس گروپ میں ‘آئی ٹو’ بھارت اور اسرائیل کے لیے اور ’یو ٹو‘ امریکا اور متحدہ عرب امارات کے لیے ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ بھارت صارفین کی بہت بڑی مارکیٹ ہے، ساتھ ہی ساتھ یہ جدید ٹیکنالوجی اور انتہائی مطلوب پراڈکٹس کا تیار کنندہ بھی ہے۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ ٹیکنالوجی، کاروبار، ماحولیات، کورونا وبا اور سکیورٹی کے شعبوں میں یہ ممالک مل کر کام کر سکتے ہیں۔