وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہےکہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی مہم کی قیادت مریم نواز کریں گی ، اسحاق ڈار جب چاہیں واپس آئیں گے اور جس عہدے پر کام کرنا چاہیں گے کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام ‘ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے دعویٰ کیا کہ (ن) لیگ پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں 20 میں سے 16 نشستیں جیت جائےگی۔
رانا ثنا اللّٰہ نےکہا کہ اسحاق ڈار جب چاہیں واپس آئیں گے اور جس عہدے پر کام کرنا چاہیں گے کریں گے، قومی اسمبلی میں اتحادیوں کی تقریروں میں کوئی خطرے کی بات نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں فتنہ فساد مچانے کے لیے ہر وقت تیار ہے، مزاحمت کا ووٹ عمران خان اور ان کے فراڈیوں کے ساتھ نہیں ہو گا جو آج پھر سلیکٹ ہونے کے لیے پاؤں پکڑ رہے ہیں۔
رانا ثنا اللّٰہ کا مزیدکہنا تھا کہ ملتان میں شاہ محمود قریشی جو مرضی کرلیں وہ الیکشن کے دن ایک بجے ہار کر گھر جائیں گے۔