انگلینڈ کو پہلی مرتبہ کرکٹ ورلڈکپ چیمپئن بنانے والے کپتان ایون مورگن نے ہر طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق مورگن کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت سوچ سمجھ کر کرکٹ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق انگلش کپتان نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہ تھا لیکن یہ بہترین وقت تھا۔
خیال رہے کہ انگلینڈ نے مورگن کی ہی قیادت میں پہلی مرتبہ 2019 میں کرکٹ ورلڈکپ ٹائٹل جیتا تھا۔
علاوہ ازیں آئرلینڈ میں پیدا ہونے والے مورگن کی قیادت میں انگلینڈ نے 126 میں سے 76 ون ڈے میچز جیتے۔
اگر ان کی انفرادی کارکردگی پر نظر دوڑائی جائے تو انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے 225 ایک روزہ میچز میں 6957 رنز بنائے جس میں ان کی 13 سنچریاں بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ان کی مجموعی سنچریوں کی تعداد 14 ہے، انہوں نے اپنی پہلی سنچری آئرلینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے بنائی تھی۔