گوگل نے کروم اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے پاس ورڈ منیجر کو اپ ڈیٹ کردیا

eAwazسائنس و ٹیکنالوجی

گوگل نے کروم براؤزر اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے لیے پاس ورڈ منیجر کو اپ ڈیٹ کردیا ہے تاکہ وہ ایپس اور ڈیوائسز میں یکساں انداز سے کام کرسکے۔

صارفین کو بہت جلد کروم یا اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر پاس ورڈ منیجر کے حوالے سے نیا یونیفائیڈ تجربہ فراہم کیا جائے گا تاکہ سائٹس یا ایپس کے پاس ورڈز خودکار طور پر اکٹھے ہوجائیں جبکہ اینڈرائیڈ ہوم اسکرین پر ان پاس ورڈز تک رسائی کا نیا شارٹ کٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

گوگل نے ایک بلاگ میں بتایا کہ اس اپ ڈیٹ کے بعد سنگل پاس ورڈ سیٹنگز پیج فراہم کیا جائے گا تاکہ لوگ کروم براؤزر اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں پاس ورڈ کو بیک وقت محفوظ کرسکیں۔

پاس ورڈ منیجر لوگوں کو ویب سائٹ اور ایپس کے لیے زیادہ محفوظ پاس ورڈز بنانے میں بھی مدد فراہم کرے گا۔

اس مقصد کے لیے پاس ورڈ چیک اپ کے ذریعے لوگ جان سکیں گے کہ ان کے پاس ورڈ کس حد تک کمزور ہیں۔

گوگل کی جانب سے پاس ورڈ ہیک ہونے پرکروم براؤزر پر آگاہ کیا جائے گا۔

گوگل نے بتایا کہ پاس ورڈ منیجمنٹ سسٹم فی الحال کروم براؤزر پر ہی دستیاب ہوگا جبکہ پاس ورڈ کو مینوئلی ایڈ کرنے کی سہولت بھی متعارف کرائی جارہی ہے۔