پنجاب میں کورونا کی بڑھتی شرح، عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار

eAwazصحت

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 121 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 87 کا تعلق لاہور سے ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبےمیں کورونا کے 6 ہزار 803 ٹیسٹ کیےگئے جن میں سب سے زیادہ کورونا کے 87 مریض لاہور میں رپورٹ ہوئے، پنجاب میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.8 فیصد جب کہ لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 4.2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ راولپنڈی میں15، فیصل آباد میں10، ننکانہ صاحب ، جہلم اور بہاولپورمیں 2 ، 2 جب کہ سیالکوٹ، اوکاڑہ اور منڈی بہاؤالدین میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

کورونا کے بڑھتے کیسز پر محکمہ صحت پنجاب نے ایس او پیز جاری کردیے ہیں جس مں پبلک مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی لازمی قرار دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مویشی منڈیوں، مارکیٹوں اور ٹرانسپورٹ میں بھی ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایس او پیز کے مطابق دکاندار ماسک اور سینیٹائزر کی دستیابی یقینی بنائیں گے جب کہ کورونا ایس اوپیز کی پابندی کا اطلاق 31 جولائی تک ہوگا۔