بھارتی کامیڈین کپل شرما پر امریکا کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کیخلاف معاہدے کی خلاف ورزی کا کیس امریکی ریاست نیویارک کی عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔
سائی یو ایس اے انکارپوریشن نامی کمپنی نے کپل شرما پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ کمپنی کے سربراہ امیت جیٹ لی کا کہنا ہے کہ 2015 میں کپل شرما نے شمالی امریکا کا دورہ کیا تھا اور اس دوران انہوں نے ہم سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ 6 شوز کریں گے۔
میت جیٹلی کے مطابق کپل نے 6 کے بجائے صرف 5 شوز کیے اور واپس چلے گئے۔ بعد میں رابطہ کرنے پر کپل نے کہا کہ وہ نقصان کا ازالہ کردیں گے لیکن اب کافی عرصہ گزرنے کے باوجود کپل شرما نے زرتلافی ادا نہیں کیا۔
خیال رہے کہ کپل شرما ان دنوں ایک بار پھر اپنی پوری ٹیم کے ساتھ شمالی امریکا کے ٹور پر ہیں۔