ہوم لینڈ سیکیورٹی کے دو عہدیداروں پر چین کے لیے جاسوسی کا الزام

eAwazورلڈ

امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی میں کام کرنے والے دو عہدیداروںپر چین کے لیے جاسوسی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق دونوں عہدیدار امریکا میں مقیم چین کے ناراض شہریوں کی چینی حکومت کی ایما پر جاسوسی کر رہے تھے۔

کریگ ملر ہوم لینڈ سیکیورٹی میں 15 برس سے ڈیپورٹیشن افسر تھا، ڈیرک ٹیلر اسی محکمے کا سابق ایجنٹ ہے جو اب کیلیفورنیا میں پرائیویٹ تفتیش کار کے طور پر کام کر رہا ہے۔

نیشنل سیکیورٹی کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل میتھیو اولسن نے کہا کہ ملزمان نے امریکا میں پناہ لینے والے ناراض شہریوں کی آواز دبانے کے لیے ایک غیر ملکی حکومت کی مدد کی۔