مسٹر فراڈیا گوگی پنکی اکنامک کوریڈور بچانے پرلگا ہے: رانا ثنا کی عمران خان پر تنقید

eAwazپاکستان

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسٹر فراڈیا غداری اور چور کا جھوٹا بیانیہ بنانے کے سوا کچھ نہیں جانتا، پہلے سیاست میں اسلامی ٹچ دینے کی ناکام کوشش کی گئی، اب بشریٰ بی بی کے حکم پرغداری سے لنک کرنے کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) بچانے پر لگے ہیں، مسٹر فراڈیا گوگی پنکی اکنامک کوریڈور بچانے پرلگا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ‎چار سال میں ثابت ہوگیا کہ عمران خان نہ صادق ہے نہ امین، سابق مرد اول اور خاتون اول دونوں ہی کرپشن میں اول آئے ہیں، چور چور کے نعرے لگانے والا 4 سال میں ایک سیاسی مخالف کو چور ثابت نہ کرسکا، امریکا کی چپکے چپکے چوری چوری منتیں ترلے کر رہا ہے، عمران نیازی نے 4 سال تک عوام کو مہنگائی اور معاشی تباہی کے ذریعے تگنی کا ناچ نچایا۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدہ عمران خان نے کیا آج ماتم کرکے دھوکہ نہیں دے سکتے، عمران نیازی اور بشریٰ بی بی نے خیرات، قیراط، ہیرے جواہرات، انگوٹھیاں اور گھڑیاں سب کچھ ہضم کرلیا، جلسوں میں عوام سے معافیاں مانگیں دھمکیاں نہ دیں، ’فتنہ فساد‘ کے مقدر میں اب صرف اپنی ناکامیوں اور فراڈ پر ماتم کرنا لکھا ہے۔