جھنگ: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خبردار کردیا۔
جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران کو نواز شریف اور شہباز شریف کے بچے وہ مار ماریں گے کہ اسے دم دبا کر بھاگنا پڑے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ صوابی، ٹانک، مردان، نوشہرہ ڈوب گیا لیکن فتنہ خان پنجاب آکر گالم گلوچ میں لگا ہے، کوئی اسے بتائے کہ خیبرپختونخوا میں تمہاری حکومت ہے، وہاں عوام کی خدمت کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہوتے ہوئے چار سال جھنگ نہ آنے والا اب کس منہ سے ووٹ مانگنے جھنگ آرہا ہے۔