گال ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل، پاکستان کو فتح کے لیے 44رنز درکار

eAwazکھیل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخ ہو گیا ہے جہاں پاکستان کو فتح کے لیے 44 رنز درکار ہیں اور اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔

گال میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پاکستان نے 22 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے فتح کے لیے مزید 120 رنز درکار تھے۔

سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق کے ہمراہ نائب کپتان محمد رضوان موجود تھے اور دونوں نے مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 71رنز کی شراکت قائم کی، اس مرحلے پر جے سوریا نے 40 رنز بنانے والے رضوان کو چلتا کردیا۔

دوسرے اینڈ سے عبداللہ نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور نئے بلے باز آغا سلمان کے ساتھ مزید 22 رنز جوڑے البتہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے آغا سلمان دوسری اننگز میں بھی خاطر خواہ کھیل پیش نہ کر سکے اور 12 رنز بنانے کے بعد جے سوریا کی اننگز میں چوتھی وکٹ بن گئے۔

آغا سلمان کے آؤٹ ہوتے ہی امپائرز نے میچ کے آخری دن کھانے کے وقفے کا اعلان کردیا۔

جب کھانے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 298رنز بنائے تھے اور اسے میچ میں فتح کے لیے مزید 44 رنز درکار ہیں، عبداللہ شفیق 139 رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں۔