پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا شکار بچوں کی حالت زارکا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچے اور نوجوان روزانہ بھارتی فورسز کے تشدد کا نشانہ بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین کا احترام کرتا ہے توکشمیرمیں اپنی دہشت گردی ختم کرے، بصورت دیگر کشمیر سے اپنی فوجیں نکالے۔