پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر پرڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جارہی ہے۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے۔ اس حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں غیر ضروری تاخیر سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وکلا کو توہین عدالت کی کاروائی کیلئے کہہ دیا ہے، اب سے کچھ دیر بعد ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 4 بجے طلب کیا گیا تھا تاہم اب تک اجلاس شروع نہیں ہوسکا جبکہ اس اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کریں گے۔